Thursday, April 25, 2024

معروف بھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے

معروف بھارتی اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے
January 6, 2017

 ممبئی (92نیوز)بھارتی اداکاراوم پوری چھیاسٹھ برس کی عمرمیں چل بسے۔ان کے انتقال سےبھارت میں شدت پسندی کیخلاف اورپاکستان کے حق میں اٹھنے والی مضبوط آواز خاموش ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق اوم پوری جمعرات کی شام کو ممبئی میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے بعد گھر  واپس پہنچے ہی تھے کہ انہیں دل کا عارضہ ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ بھارتی معروف اداکار کے اس دنیا سے چلے جانے  کا علم اس وقت ہوا جب جمعہ کے دن ڈرائیور نے گھر کی گھنٹی بجائی تو کوئی جواب موصول نہ ہوا۔  جس کے بعد ڈرائیور گھر کے اندر گیا تو اوم پوری آخری سانسیں لے چکے تھے، آنجہانی اوم پوری 18 اکتوبر 1950 کو ہریانہ کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے،  فلمی کیرئر کا آغاز انیس سو چھہتر کو مراٹھی فلم گھاشی رام کوتوال سے کیا ،  اردھ ستیا اور مرچ مسالہ جیسی فلموں میں انہوں نے یادگار کردار کئے ۔ آنجہانی مذہبی انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خلاف تھے اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں کیخلاف ہندو انتہاپسندوں کی مہم کیخلاف تھے۔ پاک بھارت تعاون کیلئے آواز اٹھائی اور ہندو انتہا پسندی کیخلاف اپنے مؤقف پر مضبوطی سے ڈٹے رہے ۔

اوم پوری کے حوالے مہیش بھٹ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں اپنی پرانی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ وہ نفیس انسان تھے۔اوم پوری کئی بار پاکستان آئےکہا کرتے تھے پاکستانیوں کی طرف سے ملنے والی محبتوں کو  ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نےبالی ووڈ کے علاوہ پاکستانی اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔