Tuesday, April 23, 2024

معروف بزنس مین نے نواز‘ زرداری ملاقات کا انتظام کر دیا‘ فضل الرحمان ضامن

معروف بزنس مین نے نواز‘ زرداری ملاقات کا انتظام کر دیا‘ فضل الرحمان ضامن
May 22, 2016
لندن (92نیوز) لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا محور بن گیا۔ وزیراعظم نواز شریف طبی معائنہ کے لیے لندن پہنچ گئے جبکہ ان کے سیاسی حلیف مولانا فضل الرحمان پہلے ہی برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری لندن میں ہی قیام پذیر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس سے ملک میں جاری سیاسی تناو پر سیاسی رہنماوں کی ملاقاتوں کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سیاستدانوں کی آپس میں ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں تاہم موجودہ حالات میں یہ ملاقات کوئی رنگ دکھائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان لندن میں جلد ملاقات ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان کا اس ملاقات میں کردار اہم ہوگا اور وہ ضامن کی حیثیت سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھنے کے لئے تین مقامات پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش پر ہو رہی ہے جبکہ اس کے انتظامات پاکستان کے معروف بزنس مین نے کیے ہیں۔