Thursday, April 25, 2024

معروف ایپ سنیپ چیٹ نے کیمرہ لگی عینک تیار کرلی

 معروف ایپ سنیپ چیٹ نے کیمرہ لگی عینک تیار کرلی
September 24, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)سامنے کا منظر اب محفوظ ہوگا چہرے پر لگے چشمے میں ۔ جی ہاں میسجنگ کی معروف ایپ سنیپ چیٹ نے کیمرہ لگی  ایسی عینک تیار کی  ہے جسے  لگا  کر ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے ۔ یہ جدید چشمہ اس  برس کے آخر تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 130ڈالر تک متوقع ہے ۔ نئے گیجٹ کے بعد اسنیپ چیٹ نے کمپنی کا نام بھی سنیپ انک رکھ لیا ہے۔