Friday, March 29, 2024

معروف ادیب اور دانشور فیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے پینتیس برس بیت گئے

معروف ادیب اور دانشور فیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے پینتیس برس بیت گئے
November 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) ترقی پسند نظریات اور انقلاب کو موتیوں کی خوبصورت لڑی میں پرو کر پیش کرنے والے شاعر فیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے پینتیس برس بیت گئے۔ انقلاب، جدت اور شخصی آزادی کے علمبردار فیض احمد فیض کو کون بھول سکتا ہے۔ معاشرتی مساوات، انسانی حقوق کے علمبرداراور اردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض تیرہ فروری انیس سو گیارہ کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ فیض احمد فیض نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش اور اورنیٹل کالج لاہور ایم اے عربی سے کیا۔ اپنی شاعری اور نثری تحریروں میں فیض احمد فیض نے مظلوم انسانوں کے حق میں آواز اٹھائی اور انسان پر انسان کے جبر کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ فیض احمد فیض کو علمی و ادبی خدمات پر متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا۔ فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیز ہاشمی نے 92نیوز سے بات چیت میں کہا کہ والد شفیق لیکن انتہائی مصروف شخصیت تھے۔ فیض احمد فیض بیس نومبر انیس سو چوراسی کو جہاں فانی سے کوچ کر گئے اور لاہور میں آسودہ خاک ہیں۔