Wednesday, May 8, 2024

معروف اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

معروف اداکارہ نگہت بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک کی معروف اداکارہ نگہت بٹ انتقال کر گئیں، نگہت بٹ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ نگہت بٹ نے تین دہائیوں تک فلم،،ٹی اور اسٹیج پر فن کے جوہر دکھائے ،اور اپنی لاجواب اداکاری سے شوبز انڈسٹری پر حکمرانی  کی، نگہت بٹ نے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، تاہم زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں گزارے۔ معاشی تنگ دستی کے باعث اداکارہ دو سال سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکی تھیں، نگہت بٹ کوشوگر، بلڈ پریشر سمیت کئی امراض لاحق تھے اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں، نگہت بٹ کے شوہر چار برس قبل انتقال کر گئے تھے۔