Friday, April 19, 2024

معروف اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

معروف اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے
April 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) معروف اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ ایرانی فیشن بلاگر، آرجے اور اسٹائلسٹ لیڈی روزا کے نین نقش ہوبہو مہوش حیات جیسے ہیں۔ مہوش حیات کی ہم شکل کا تعلق ایران سے ہے ۔ لیڈی روزا نامی یہ لڑکی فیشن بلاگر،آرجے اوراسٹائلسٹ ہے ۔ روزا اور مہوش کے چہرے کے نقوش اور خدوخال میں اتنی مماثلت ہے کہ دونوں میں فرق پہچاننا مشکل لگ رہا ہے ۔ روزہ کو پہلی نظر میں دیکھنے کے بعد آپ بھی کشمکش میں مبتلا ہو جائیں گے اور آپ کو پہچاننے میں کافی مشکل ہو گی کیونکہ یہ دکھنے میں بالکل مہوش جیسی ہی لگ رہی ہیں۔ دونوں ایک ساتھ ہوں تو پاکستانی اور ایرانی حسینہ کو پہچان پانا ناممکن ہو جائے۔