Thursday, April 18, 2024

معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا

معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا
April 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور شوبز اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پیپلز پارٹی وسطی  پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ مرحومہ نے آمریت کے گھٹن زدہ ماحول میں تھیٹر سے عام آدمی کےمسائل کو اجاگر کیا۔ اجوکا تھیٹر کی بانی اور معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقعے پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مدیحہ گوہرنے انگریزی ادب میں ماسٹرز کرنےکےبعد یونی ورسٹی آف لندن سے تھیٹرسائنسزمیں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی، مرحومہ کا شمارملک کی مایہ ناز اداکاراؤں میں ہوتاتھا۔ انھوں نے 1983 میں اجوکاتھیٹرکی بنیاد رکھی جس کوخوب پذیرائی ملی فنکار ہونے کے علاوہ مدیحہ گوہر بطور سماجی کارکن بھی کام کرتی تھیں، خصوصاً حقوق نسواں کے لیے ان کی آواز ہمیشہ آواز بلند نظر آتی تھی۔ مرحومہ گزشتہ تین برس سے معدے کے سرطان میں مبتلا تھیں، انہیں سرور روڈ لاہور کینٹ کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔