Wednesday, May 8, 2024

معروف اداکارہ بیگم خورشید مرزا کی آج 31 ویں برسی منائی جارہی ہے

معروف اداکارہ بیگم خورشید مرزا کی آج 31 ویں برسی منائی جارہی ہے
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) معروف اداکارہ بیگم خورشید مرزا کی آج 31 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ پی ٹی وی کے بے شمار ڈراموں میں نبھائے ان کے کردار آج بھی پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ پاک بھارت فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ بیگم خورشیدمرزا 4 مارچ 1918 کو علی گڑھ کے ممتاز گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ بیگم خورشید مرزا 1937 سے 1945 کے درمیان  چند ہندوستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد بیگم خورشید پاکستان منتقل ہوئیں اور ریڈیوپر کمپیئرنگ کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور سیریلز میں کرن کہانی ۔زیرزبرپیش، انکل عرفی،افشاں اور پرچھائیں سرفہرست ہیں۔