Friday, April 26, 2024

معروف اداکار گلاب چانڈیو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے

معروف اداکار گلاب چانڈیو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے
January 18, 2019
کراچی (92 نیوز) فلم نگری اور ٹی وی کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کراچی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے دل اور شوگر کے مرض کا شکار تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ اور تدفین نواب شاہ میں کی جائے گی۔ اداکار گلاب چانڈٰیو نے ساٹھ کی دہائی میں کیرئیر کا آغاز کیا، فلم نگری اور ٹی وی اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے، چاند گرہن، نوری جام تماچی، ماروی، غلام گردش اور ساگر کے موتی جیسے ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہیں۔ منفی کردار اور جملوں کی منفرد ادائیگی کے حامل وراسٹائل اداکار گلاب چانڈیو نے تین سو سے زائد اردو، سندھی ڈراموں سمیت چھ فلموں میں بھی اداکاری اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، دو ہزار پانچ میں ریلیز ہونے والی فلم شاہ ان کی آخری فلم تھی۔ حکومت پاکستان نے صلاحیتوں کے اعتراف میں گلاب چانڈیو کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا، انہوں نے چند ماہ قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔