Tuesday, April 16, 2024

معروف اداکار عابد علی کراچی میں سپرد خاک

معروف اداکار عابد علی کراچی میں سپرد خاک
September 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) معروف اداکار عابد علی کراچی میں سپردخاک کر دیئے گئے۔ نماز جنازہ مسجد عاشق میں ادا کی گئی ۔ خاندان کے افراد، شوبز شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ ٹی وی اور فلم کے لیجنڈری اداکار عابد علی گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ سڑسٹھ سالہ عابد علی دو ماہ سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لیجنڈری اداکار عابد علی یرقان کا مرض بگڑ جانے پر کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ عابد علی نے کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار عابد علی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے عابد علی کی دہائیوں پر محیط فنی خدمات کو سراہا اور کہا اداکاری کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے۔