Thursday, March 28, 2024

معذوروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

معذوروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
December 3, 2019
 اسلام آباد ( 92 نیوز) معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور دینا ہے ۔ معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے ،  اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے اس دن کو منانے کا فیصلہ 1992 میں کیا گیا ۔ پاکستان میں پچاس لاکھ سے زائد افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہیں میں سے ایک نگہت نصیر بھی ہیں جنہوں نے معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا  ،  نگہت پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں ۔ نگہت کا کہنا ہے کہ  کافی مشکلات کا سامنا رہا  مگر عزم و حوصلہ اور لگن آگے سے آگے بڑھاتا رہا ۔نگہت کے شوہر کا کہنا ہے ان کی ہمت اور حوصلے کی بدولت ہی انہی جیون ساتھی بنایا ۔ نگہت نے معذوری کے باوجود کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہیں برتی ۔ نگہت نصیر کا کہنا ہے کہ معاشرے کی ستم ظریفی اور حکومتی بے حسی کی بدولت معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، اگر معذور افراد کے ساتھ تعاون کیا جائے تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح فعال زندگی گزار سکتے ہیں ۔