Saturday, April 27, 2024

معذور بچوں کی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے  فیصل آباد میں ریلی

معذور بچوں کی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے  فیصل آباد میں ریلی
August 10, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آبا دمیں معذور بچوں نے وہیل چیئر پر  کشمیریوں  سے یکجہتی  کیلئے  ریلی نکال کر مثال قائم کر دی ۔ وہیل چیئر پر بیٹھے معذور بچے فضل الٰہی نے  کہا کہ میں چل نہیں سکتا لیکن  اسی وہیل چیئر پر کشمیر کیلئے جنگ لڑوں گا ، کشمیر ہمارا ہے ۔ چلنے پھرنے سے معذور لیکن چٹانوں جیسا جذبہ لئے  بچے  کشمیر ہمارا ہے ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے ۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت  کے حق میں فیصل آباد کے اسپیشل بچے خواتین ،ضلعی انتظامیہ ،اورسوشل ورکز بڑی تعداد میں سڑکوں پہ نکل آئے جنہوں نے فلک شغاف نعرے لگائے، مودی کا پتلا بھی شعلوں کی نذر کردیا ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کشمیر جل رہا ہے اور ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ ریلی میں شریک خواتین کشمیری ماوں  بہنوں کے دکھ میں تڑپ اٹھیں۔ ضلع کونسل چوک سے شروع ہونے والی ریلی ہلال احمر چوک تک پہنچی جہاں کشمیروں کی آزادی کے لیے ہاتھ دعا کو اٹھے۔ جو چل پھر نہیں سکتے،سن بول نہیں سکتے ،ان اسپیشل بچوں کا بھی ہے یہی نعرہ،ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔