Saturday, May 4, 2024

                معاہدے کے تحت سی پیک کے مغربی روٹ کو پہلے بننا چاہئے : پرویز خٹک

                معاہدے کے تحت سی پیک کے مغربی روٹ کو پہلے بننا چاہئے : پرویز خٹک
January 4, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  معاہدے کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو پہلے بننا چاہیےکہتے ہیں کہ معاملہ مشترکہ مفادات کو نسل اور پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں حکومت کی ترجیح صرف راولپنڈی گوادر روٹ ہے جبکہ مغربی روٹ کو نظر اندازرکھا گیاہے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ہماری غلط فہمی ہے تواحسن اقبال اسے دور کیوں نہیں کرتے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے پر صوبوں کی حق تلفی نہ کی جائے ، کہتے ہیں کہ ایران ، سعودی عرب کشیدگی پر مشیر خارجہ پالیسی واضع کریں۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کا موقف تھا کہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری کے معاملے پر متحد ہیں، حکومت کے پی سمیت دیگر صوبوں کے تحفظات بھی دور کرے۔