Thursday, March 28, 2024

معاہدے کی شرائط کڑی ہیں مگر عوام کی خاطر دستخط کئے، غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: یونانی وزیراعظم

معاہدے کی شرائط کڑی ہیں مگر عوام کی خاطر دستخط کئے، غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: یونانی وزیراعظم
July 15, 2015
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونانی وزیراعظم نے یورو زون کے ساتھ ایک سخت بیل آو¿ٹ معاہدے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک پر معاہدہ مسلط کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا ریفرنڈم میں عوامی رائے جاننے پر یورپی شراکت داروں نے انتقامی رویہ اپنایا۔ وزیراعظم الیکس سپراس کا کہنا تھا انہوں نے ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے معاہدہ کیا اور وہ انتہائی تکلیف دہ ہونے کے باوجود معاہدے پر عمل کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا بیل آو¿ٹ معاہدے میں بعض اصلاحات سے متفق نہیں لیکن اپنے وعدے سے انحراف نہیں کریں گے۔ یونانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں سپراس کا کہنا تھا بیل آو¿ٹ پیکیج کیلئے معاہدے کی کئی شرائط بہت کڑی ہیں لیکن معاہدہ ضروری ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا ہو سکتا ہے ان سے کچھ غلطیاں سرزد ہوئی ہوں لیکن وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے معاہدے کے مسودے سے متفق نہ ہونے کے باوجود اپنے عوام کو تباہی کی دلدل میں جانے سے روکنے کیلئے اس پر دستخط کئے ہیں۔