Friday, April 19, 2024

معاہدے پر غلط عملدرآمد نہ ہونے کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئیں ، اختر مینگل

معاہدے پر غلط عملدرآمد نہ ہونے کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئیں ، اختر مینگل
June 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث غلط فہمیان پیدا ہوئیں ،  ماضی میں لاٹھی سے سمجھانے کی کوشش کے خطرناک نتائج نکلے ۔ پرویز خٹک نے بتایا کہ  چھ نکاتی ایجنڈے پر مکمل اتفاق ہوا ہے ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ  اتحادیوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں تھیں تاہم چھ نکاتی ایجنڈے پرمکمل اتفاق ہوا ،  18ویں ترمیم سمیت صوبائی خودمختاری میں کٹوتی کوقبول نہیں کریں گے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا گفتگو  کرتے ہوئے پرویزخٹک نے بی این پی مینگل کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ سے متعلق آگاہ کیا ، پرویز خٹک نے بتایا کہ اتحادیوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں تھیں ، تاہم چھ نکاتی ایجنڈے پرمکمل اتفاق ہوا،بلوچستان میں ریفائنری اور چھوٹے ڈیم  بنانے کے ساتھ عوام  کی  سرکاری محکموں میںچھ فیصد نوکریوں کویقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ زیادہ زیربحث رہا،وزیراعظم نے آنےوالے دنوں میں اہم پیشرفت کی یقین دہانی کرائی۔ پرویزخٹک نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 18 ویں ترمیم  کے خاتمے اور این ایف سی میں کٹوتی کو پراپیگنڈہ قراردیتے ہوئے اپوزیشن کو جھوٹ کم بولنے کا مشورہ دیا ، اخترمینگل نے کہا بلوچستان کو نا امیدی کی انتہا پرپہنچایا گیا ہے، مسائل کا حل سیاسی لوگ ہی سمجھتے ہیں۔