Saturday, April 20, 2024

معاہدے پر عملدرآمد شروع، تحریک لبیک کے 20 کارکن رہا

معاہدے پر عملدرآمد شروع، تحریک لبیک کے 20 کارکن رہا
November 27, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔ تحریک لبیک کے 20 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ علامہ خادم حسین رضوی کے اعلان کے بعد کئی شہروں میں دھرنے ختم ہو گئے ۔ دو روز سے بند سڑکیں کھلنے لگیں ۔ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بحال ہو گئی ہے ۔ لاہور میں میٹرو بس بھی چل پڑی ۔
ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کی فیض آباد میں درھنا قائدین سے ملاقات کی ۔ ڈی جی رینجرز پنجاب نے دھرنا قائدین سے سڑک کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں کو خود لانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔میجر جنرل اظہر نوید حیات نے کہا کہ معاہدے پر عمل ہو رہا ہے ۔
میجر جنرل اظہر نوید حیات کی یقین دہانی اور اپیل پر مری روڈ کو کھول دیا گیا۔ مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ بعد ازاں 20گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیاگیا۔