Thursday, March 28, 2024

معاہدہ طے پانے کے باوجود ہمارے کارکن پکڑے جارہے ہیں،عبدالغفور حیدری

معاہدہ طے پانے کے باوجود ہمارے کارکن پکڑے جارہے ہیں،عبدالغفور حیدری
October 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا  ہے ، لیکن آزادی مارچ سے قبل ہی ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے ۔ چینل 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے جو جگہ جلسے کیلئے دی ہم نے قبول کرلی، انہیں بھی معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ دوسری جانب جے یو آئی ف نے پارٹی ترجمانوں کیلئے 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ،  حافظ حمد اللہ کا نام پارٹی ترجمانوں کی  فہرست میں شامل نہیں ۔ مولانا عبد الغفور حیدری، اکرم درانی، حافظ حسین احمد، مولانا فضل علی حقانی ، مولانا عطاالرحمان، اسلم غوری، مولانا امجد، کامران مرتضی ترجمان ہونگے۔ مولانا عبدالواسع،راشد سومرو، مفتی عبدالشکور، ڈاکٹر عتیق الرحمان ترجمان ہونگے، بارہ رکنی ٹیم کے علاوہ کسی اور کی گفتگو پارٹی پالیسی تصور نہیں ہوگی۔