Friday, April 19, 2024

معاہدہ توڑنے کا کوئی موڈ نہیں ، افواہوں پر یقین نہ کریں ، مولانا فضل الرحمان

معاہدہ توڑنے کا کوئی موڈ نہیں ، افواہوں پر یقین نہ کریں ، مولانا فضل الرحمان
October 27, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سے لیکر رواں دواں ہیں ، آج کی رات لاڑکانہ میں قیام کے بعد  صبح سکھر سے آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاہدہ توڑنے کا کوئی موڈ نہیں ، افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے  معاہدہ توڑنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی تھی ، مولانا فضل الرحمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاہدہ توڑنے کا کوئی موڈ نہیں ، اسلام آباد انتظامیہ سے معاہدہ بر قرار ہے ،افواہوں پر کان نہ دھریں ، حکمران انتقامی کارروائیوں شروع کرنا چاہتے ہیں تو ان کی جانب سے یکطرفہ قدم ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان مارچ سے الگ ہو کر لاڑکانہ میں قیام کر رہے ہیں ، الگ  ہونے کی وجہ کارکنوں کی جانب سے ہر شہر میں روکنے کی وجہ بتائی جا رہی ہے ۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مطابق  قافلے کو تیزی سے سکھر پہنچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان نے الگ راستہ اختیار کیا ۔