Friday, May 17, 2024

معاون خصوصی ندیم بابر کا پٹرولیم سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

معاون خصوصی ندیم بابر کا پٹرولیم سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی ندیم بابر نے پٹرولیم سیکٹر میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف کر دیا۔

 انہوں نے کہا 8 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 92 فیصد صارفین کو پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہیں۔ دیگر 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسمگلنگ یا بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ ندیم بابر نے وفاقی کابینہ سے 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے حقائق کے باوجود بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ اوگرا نے خلاف ضابطہ عبوری لائسنسوں پر کمپنیوں کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ دی۔ کابینہ ارکان نے آئل کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد تک مارجن بڑھانے کی مخالفت کر دی۔