Friday, April 26, 2024

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کی پاکستان میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کی پاکستان میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق
May 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے پاکستان میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق کردی۔ کہتے ہیں جنوبی افریقہ سے پی 1351 وائرس اور برازیل سے پی 1 وائرس آیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، دنیا بھر میں نئے وائرس آتے رہتے ہیں، ویکسین سے ان وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا، پاکستان میں جاری ویکسین سے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، اپنی باری پر ویکسین لازمی لگوائیں۔