Saturday, April 20, 2024

ڈاکٹر ظفر مرزا کا تفتان بارڈر پر قرنطینہ مرکز میں آئیڈیل سہولیات نہ ہونے کا اعتراف

ڈاکٹر ظفر مرزا کا تفتان بارڈر پر قرنطینہ مرکز میں آئیڈیل سہولیات نہ ہونے کا اعتراف
March 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے تفتان بارڈر پر قرنطینہ مرکز میں آئیڈیل سہولیات موجود نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے سوال پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہ ایران سے 6 ہزار زائرین واپس آئے۔ وہ مانتے ہیں۔ تفتان میں آئیڈیل سہولات نہیں تھیں۔ کسی کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا ایران سے آنیوالے زائرین کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھی ۔ کل تک ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 54 تھی۔ پچھلے 24 گھنٹے میں تعداد دوگنی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس دنیا کے 147 ممالک میں پھیل چکا ، ایک لاکھ 72 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے لیکن ان اعداد وشمار سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیالانگو نے کہا صوبائی حکومت نے خوشی سے لوگوں کو قرنطینہ میں نہیں رکھا۔ جو کچھ کر سکتے ہیں۔ وہ کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ ضیا لانگو نے میاں غنڈی میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ہے۔