Friday, May 3, 2024

معاون ائیریونیورسٹی ائیروسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

معاون ائیریونیورسٹی ائیروسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
January 2, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایوی ایشن سٹی میں معاون ایئر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایوی ایشن سٹی ملک کو درپیش چیلنجز کا حل اور خود انحصاری کا وژن ہے۔

قومی ایوی ایشن صنعت کے سنہرے دور کا آغاز  ہو گیا ۔  پاک فضائیہ کا تاریخی ایوی ایشن سٹی  معاون اداروں ،  سرٹیفکیشن ایجنسی اور ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کی بدولت جدید ترین تعلیمی و تحقیقی، دفاعی خود انحصاری اور اقتصادی خوشحالی کا مرکز ہو گا ۔

کامرہ میں ایئر یونیورسٹی ایئرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ تقریب میں وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر نے کیمپس جبکہ چیئرمین ائیرو ناٹیکل کمپلیکس ائیر مارشل احمر شہزاد نے ایوی ایشن سٹی بارے آگاہ کیا۔

مہمان خصوصی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایوی ایشن سٹی کو ایئر چیف کے خلوص کا آئینہ دار، درپیش چیلنجز کا حل اور خود انحصاری کا وژن قرار دیا ۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کہتے ہیں کیمپس صنعتی و علمی ہم آہنگی کا فضائیہ وژن کی تعبیر ،  ملکی علمی، تحقیقی ، اقتصادی و سفارتی پذیرائی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یقین ہے جلد مسافر بردار اور لڑاکا طیاروں کیساتھ جدید ایوی آنکس آلات اور ہتھیار تیار کریں گے۔ قومی ہوا بازی صنعت کے فروغ سے معیشت مستحکم ہوگی۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ایوی ایشن سٹی  قومی سطح پرمستقبل کی جدید ترین فضائیہ کی بنیاد ،مضبوط دفاع اور اقتصادی خوشحالی کی ضمانت ہوگا۔