Wednesday, April 24, 2024

معاملہ قتل نہیں، اشتعال کا ہے، سزا کم سے کم کی جائے، ممتاز قادری کی درخواست

معاملہ قتل نہیں، اشتعال کا ہے، سزا کم سے کم کی جائے، ممتاز قادری کی درخواست
April 13, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ممتاز قادری نے سلمان تاثیر قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں ممتاز قادری نے سزائے موت کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ خواجہ شریف کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتا، معاملہ قتل کا نہیں اشتعال کا ہے اس لئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 سی کے تحت کم سے کم سزا دی جائے۔