Sunday, September 8, 2024

معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیں !!! لاہور ہائیکورٹ نے آغا غضنفر اور ایچی سن کالج انتظامیہ کو مصالحت کا وقت دیدیا

معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیں !!! لاہور ہائیکورٹ نے آغا غضنفر اور ایچی سن کالج انتظامیہ کو مصالحت کا وقت دیدیا
August 28, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کے عہدے سے ہٹائے جانیوالے آغاغضنفر اور کالج کے بورڈ آف گورنرز کومعاملہ افہام تفہیم سے حل کرنے کیلئے مصالحت کا موقع دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آغا غضنفر کے حق میں عدالت کے حکم امتناعی کے اخراج کیلئے ایچی سن کالج انتظامیہ کی جانب سے متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آغا غضنفر کو پرنسپل ایچی سن کالج کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم امتناعی خارج کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملہ کو بات چیت کے ذریعے حل کریںاور مل بیٹھ کر اس کا کوئی حل خود نکالیں۔ عدالت نے فریقین کو مصالحت کا موقع دیتے ہوئے عدالتی کارروائی آج دوپہر تین بجے تک ملتوی کر دی اور ہدایت کی کہ تین بجے کے بعد فریقین پیش ہو کر ہونیوالی بات چیت کے بارے میں آگاہ کریں۔