Monday, May 13, 2024

معالجین فیصلہ کریں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے،احسن اقبال

معالجین فیصلہ کریں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے،احسن اقبال
September 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماا ور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ  معالجین فیصلہ کریں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے، علاج کے متعلق عدالت کو مطلع کردیا۔

احسن اقبال سمیت لیگی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں گے ، نواز شریف کی قیادت میں نون لیگ چٹان کی طرح مضبوط ہے، موجودہ حکمران مرغی انڈا معیشت سے شروع ہوکر بھنگ معیشت پر آچکے،ان کی اگلی منزل پوست کی کاشت ہوگی۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے معالجین کے فیصلے کے بعد ہی واپس آئیں گے، مسلم لیگ ن نوازشریف کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی ہمیشہ کہا حکومت کواتنا ہی موقع دینگے کہ عوام ان کی حقیقت جان سکیں ۔