Thursday, May 2, 2024

معافی مجھے نہیں میاں صاحب کو مانگنی چاہیے : عمران خان

معافی مجھے نہیں میاں صاحب کو مانگنی چاہیے : عمران خان
July 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معافی مجھے نہیں میاں صاحب کو مانگنی چاہیے ،جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پر فخر ہے اور تحفظات کے باوجود فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں ۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا کا شکریہ ادا کرتاہوں اور مبارک باد دیتا ہوں یہ ایک بڑی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکن مایوس پھر رہے ہیں اپنے سر فخر سے بلند کر لیں ۔ جے سی رپورٹ آنے سے پاکستان آگے بڑھے گا ،عام آدمی کی عزت کے لیے ہم نے یہ جنگ لڑی ،1970کے سوا کوئی الیکشن ایسا نہیں تھا جس پر سب مطمن ہوں ،جدوجہد کا مقصد غریب آدمی کے ووٹ کے لیے لڑنا تھا،جے سی کے فیصلے سے پاکستان بدل رہا ہے ،الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف ن لیگ نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری افتخار تو ٹماٹر کی قیمت پر بھی سوموٹو لیتے تھےلیکن میری نہیں سنی میرے پیچھے جنرل تھے یہ کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ناجائز نہیں تھا جوڈیشل کمیشن نے بھی کہا کہ مطالبہ ناجائز نہیں تھا ،خیبر پختونخوا میں ہم ری الیکشن کے لیے تیار تھے،جب ہم تیار ہوئے تو سب پارٹیز پیچھے ہٹ گئیں ہم پورے الیکشن کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ ذمہ داران کو سزا بھی دی جائےمعافی مجھے نہیں میاں صاحب کو مانگنی چاہیے ،مجھے تو جوڈیشل کمیشن نے کہہ دیا مطالبہ جائز تھا۔