Tuesday, April 23, 2024

معاشی ٹیم کے بلند و بانگ دعوے مگر ملک میں معاشی سرگرمیاں تاحال محدود

معاشی ٹیم کے بلند و بانگ دعوے مگر ملک میں معاشی سرگرمیاں تاحال محدود
December 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) حکومت کی جانب سے معاشی اعشاریوں میں بہتری کے اعلانات عوام کے لئے ریلیف کا سبب نہ بن سکے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے لئے دال روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا۔ ڈالر کی قدر میں استحکام تو کبھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے حکومتی دعوے۔ سرمایہ کاری میں اضافہ تو کبھی خسارے میں کمی کے اعلانات عوام کو سہولیات فراہم نہ کر سکے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے لئے کھانے پینےکی اشیاء خریدنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ دال ماش 220 روپے کلو ،تو مسور 200 روپے میں مل رہی ہے۔ ٹماٹر 200 روپے ، پیاز 80 روپے جبکہ موسمی سبزیاں 100 سے 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسکے علاوہ گھی ،تیل ،چینی اور آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کھانے پینے کی اشیاء سمیت گھریلو استعمال کی مصنوعات پر سبسڈی دے تاکہ عوام کے لئے روز مرہ استعمال کی اشیاء کا حصول ممکن ہو سکے۔ دوسری جانب پاکستان ادرہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح  12 اعشاریہ 67 فیصد پر پہنچ چکی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا ہے۔