Wednesday, April 24, 2024

معاشی ٹیم نے بڑی مشکل سے معیشت کو سنبھالا، وزیراعظم

معاشی ٹیم نے بڑی مشکل سے معیشت کو سنبھالا، وزیراعظم
November 15, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا معاشی ٹیم نے بڑی مشکل سے معیشت کو سنبھالا۔ پاکستانی روپیہ اب مستحکم ہو رہا ہے۔

پن بجلی منصوبے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں سستی بجلی کے بجائے مہنگی بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ مہنگی بجلی کی وجہ قلیل المدتی منصوبہ ہے۔ پانی سے بجلی بنانے کے بجائے مہنگے تیل سے بجلی پیدا کی گئی۔ میری معاشی ٹیم نے بڑی مشکل سے معیشت کو سنبھالا۔ پاکستانی روپیہ اب مستحکم ہوتاجا رہا ہے۔ اب ہوا سے بجلی بنے گی، برآمد کیے گئے ایندھن سے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا گلوبل وارمنگ آنے والے وقتوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ چین نے اقتصادی ترقی طویل المدتی منصوبوں سے کی۔ ہم نے آگے بڑھنا ہے، اپنی معیشت کو چلانا ہے۔