Thursday, May 9, 2024

معاشی بربادی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، شہباز شریف

معاشی بربادی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، شہباز شریف
April 30, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی بربادی دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

شہبازشریف نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہا کہ، چینی خریدنے کے لئے قطاروں میں کھڑی ماوں بہنوں کو دیکھ کر افسوس سے سر جھک جاتا ہے۔جو حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرسکتی وہ کورونا سے کیسے بچائے گی؟۔

رمضان المبارک میں اس نوعیت کی افراتفری پہلے نہیں دیکھی، رمضان بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں اور معیار سے متعلق اطلاعات وشکایات افسوسناک ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ضمنی الیکشن میں حکومت کو مسترد کرنے پر عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماوں کی شہبازشریف کو رہائی پر مبارک دی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز، خیبرپختونخوا سے ارکان پارلیمنٹ

بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔