Friday, April 26, 2024

معاشی بحالی کیلئے اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرح سود میں ایک فیصد کمی

معاشی بحالی کیلئے اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، شرح سود میں ایک فیصد کمی
May 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار، معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سوبیسزکمی کے بعد شرح سود 8 فیصد کردیا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران اب تک شرح سود میں سوا 5 فیصد کمی کی جاچکی ہے، اسٹیٹ بینک کا کہناہےآئندہ سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9فیصد پر آجائے گی۔ معاشی بحالی کے لئے اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی، بنیادی شرح سود 8 فیصد ہوگئی۔ مرکزی بینک کی جانب سے اس سے قبل مارچ اور اپریل کے دوران پالیسی ریٹ میں دو بار کمی کی گئی تھی اس طرح دو ماہ میں شرح سود سوا پانچ فیصد کم ہوگئی۔ پالیسی بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہے گی جبکہ آئندہ سال مہنگائی میں مزید کمی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کورونا وائرس کے بعد مارچ میں برآمدات 10 عشاریہ 8 فیصد اور درآمدات 19 اعشاریہ 3 فیصد گھٹ گئیں۔ مالیاتی خسارہ چوتھی سہ ماہی میں خاصا بڑھ جائے گا۔ صنعتکاروں اور تاجروں کی اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی  کے فیصلے خوش آئند  قرار دیتے ہوئے اس میں مزید کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد میں ممکنہ اضافے سے پھر لاک ڈاؤن ہوسکتا ہےجس کے بعد معاشی بحالی کا عمل زیادہ سست ہوسکتا ہے۔