Tuesday, May 21, 2024

معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو با اختیار بنانا لازم ہے، شبلی فراز

معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو با اختیار بنانا لازم ہے، شبلی فراز
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کےلئے خواتین کو با اختیار بنانا لازم ہے۔

شبلی فراز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ  آج کا دن معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار  عثمان بزدار نے  خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  اپنے  پیغام میں  کہا خواتین کی عزت و احترام ہماری سماجی، معاشرتی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے۔