Sunday, September 8, 2024

معاشرے میں بھٹکے ہوئے لوگوں کو صحیح راستے پر لانا ہی ہماری پارٹی کا منشور ہے : مصطفیٰ کمال

معاشرے میں بھٹکے ہوئے لوگوں کو صحیح راستے پر لانا ہی ہماری پارٹی کا منشور ہے : مصطفیٰ کمال
July 17, 2016
کراچی(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ معاشرے میں بھٹکے ہوئے لوگوں کو صحیح راستے پر لانا ہی پارٹی کا منشور ہے دیگر پارٹیوں کی طرح الیکشن میں جیت ان کا مقصد نہیں ہے  ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں پہلے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ صرف اچھے اور بے داغ لوگوں کے ساتھ نئی پارٹی بنانا ان کا مقصد نہیں ہے معاشرے کے بھٹکے ہوئے لوگوں کو درست راستے پر لانا ہی اصل سیاست ہے ۔ مصطفی کمال نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی یہ مطالبہ نہیں کیا کہ جرائم پیشہ افراد کو سزا نہ دی جائے ۔ مصطفی کمال نے اکتیس طلباء اور طالبات پر مشتمل مرکزی یوتھ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ۔ کنونشن سے ڈاکٹر صغیر احمد اور رضا ہارون نے بھی خطاب کیا  ۔