Saturday, May 11, 2024

مظلوم کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری

مظلوم کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے کا سلسلہ جاری
September 17, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز )  مظلوم کشمیریوں کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ، امریکا کی دو خواتین ارکان  کانگریس نے مسئلہ کشمیر پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا، یورپی پارلیمنٹ میں گیارہ سال بعد آج کشمیریوں کی حالت زار پر بحث ہورہی ہے۔ امریکی خاتون رکن کانگریس الہان عمر نے ایک بار مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی بحالی کے ساتھ وہاں آزاد اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خاتون رکن کانگریس جِین شیکوسکی نے بھی کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے سے خطرناک بحران پیدا ہوگیا ہے ،  جسے ختم کرنے کیلئے امریکا اور اقوام متحدہ کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال  پر بحث آج ہورہی ہے ، یہ دو ہزار آٹھ کے بعد پہلا موقع ہے جب یہاں مسئلہ کشمیر پر بات کی جائے گی۔