Friday, May 10, 2024

وزیر خارجہ تین روزہ سرکاری دورہ پر جنیوا پہنچ گئے

وزیر خارجہ تین روزہ سرکاری دورہ پر جنیوا پہنچ گئے
September 9, 2019
جنیوا( 92 نیوز) وزیر خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر جنیوا پہنچ گئے، وزیرخارجہ   نے اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق کےکشمیر بارے بیان کو سراہا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو اجاگرکرنے کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنیوا پہنچ گئے ،  میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے اقوام متحدہ کےکمشنر برائے انسانی حقوق کےکشمیر بارے بیان کو سراہا،  وزیر اعظم کی نمائندہ خصوصی برائے جنیوا تہمینہ جنجوعہ نے بھی اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت کا اجاگرکیا  ،ان کاکہناتھا  کہ بھارتی مظالم کی گونج دنیابھرمیں سنائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم کا پردہ چاک کیا اور عالمی برداری  سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل کے بتالیسویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے  ، شاہ محمود قریشی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی طے ہیں،، جس میں وہ مسئلہ کشمیر پر بات کرینگے۔