Thursday, April 25, 2024

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں بلیک ڈے منایا جائے گا

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں بلیک ڈے منایا جائے گا
October 27, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ ہونیوالے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اج ملک بھر میں بلیک ڈے منایا جائے گا۔ دنیا میں امن و سکون کا راگ الاپنے والا بھارت اپنے گریبان میں ہی جھانکنا بھول گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں شرپسند بھارتی فوج  نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے لگی۔ بھارتی مظالم کیخلاف مذمت اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حکومت پاکستان کیجانب سے آج ملک بھر میں بلیک ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق آج تمام عوام بھارتی مظالم کی مذمت کرنے کیلئے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہر دن بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ دو دونوں میں بھارتی کشمیریوں کی جانب سے دس کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ درجنوں کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی فورسز اب تک ستر ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید اور پیلٹ گنز سے نابینا کر چکی ہیں۔