Saturday, April 20, 2024

مظفرگڑھ،ن لیگی امیدوارنے خواتین کو ووٹ دینا حرام قراردیدیا

مظفرگڑھ،ن لیگی امیدوارنے خواتین کو ووٹ دینا حرام قراردیدیا
July 2, 2018
مظفر گڑھ ( 92 نیوز ) مظفر گڑھ میں  انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کھلم کھلا جاری ہے ۔ مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور نے خاتون کو ووٹ دنا حرام قرار دے دیا ۔ ہارون سلطان بخاری این اے 184 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ ررہے ہیں جب کہ ان کی بھابھی زہرہ باسط بخاری پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ان کے مقابل ہیں ۔ ہارون سلطان بخاری نے کہا کہ  وہ  دین کے مطابق چلیں گے اور واضح کہا کہ عورت کو ووٹ دینا حرام ہے ۔ واضح رہے کہ ہارون سلطان بخاری کو حلقے  میں سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔ ہارون سلطان بخاری  ن لیگ کے ٹکٹ پر مظفر گڑھ سے این اے ایک سو چوراسی سے اُمیدوار ہیں  ، تاہم سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کر کے وہ کامیابی حاصل کر سکیں گے؟۔