Thursday, March 28, 2024

مظفرگڑھ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

مظفرگڑھ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
January 3, 2016
مظفر گڑھ(92نیوز)مظفر گڑھ کے علاقے کمال پور میں پولیس پارٹی پرنامعلوم افراد نے  فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق مظفر گڑھ کے علاقے کمال پور میں ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب ملزموں کی گرفتاری کیلیے ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔