Saturday, April 27, 2024

مظفرگڑھ ، ن لیگ کے با اثرافراد نےعطائیوں کے سیل کلینکس زبردستی کھلوا دیئے

مظفرگڑھ ، ن لیگ کے با اثرافراد نےعطائیوں کے سیل کلینکس زبردستی کھلوا دیئے
May 20, 2018
مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے بااثر افراد نے عطائیوں کے سیل کلینکس زبردستی کھلوا دیئے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے عملے کو یرغمال بنا لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے سیل توڑ کر زبردستی کلینک کھلوانے کی فوٹیج حاصل کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، لیکن بااثر ن لیگیوں کے نام شامل نہ کئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک سلطان ہنجرا اور صوبائی وزیر ملک احمدیار ہنجرا کے قریبی عزیزوں نے کلینکس سیل کرنے والے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے لاقانیونیت کا مقدمہ تو درج کر لیا، لیکن مسلم لیگ ن کے کسی رکن کو شامل نہ کیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔