Tuesday, April 16, 2024

مظفرگڑھ میں گھریلو تنازع پر 2 بچیوں کو جلا دیا گیا

مظفرگڑھ میں گھریلو تنازع پر 2 بچیوں کو جلا دیا گیا
January 7, 2021

مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر 2 بچیوں کو جلا دیا گیا۔ دونوں بچیاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

اگ لگنے سے ڈیڑھ سالہ اسوہ اور تین سالہ عروہ جلس گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ دونوں بچیوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دی گئیں جبکہ بچیوں کے والد عبدالحمید کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

عبدالحمید کا کہنا تھا کہ اسکی دوسری بیوی کے روٹھ کر میکے جانے کی رنجش میں دوسری بیوی کے سسر اور اسکے رشتہ داروں نے پہلی بیوی کے بچوں کو آگ لگائی ۔ پولیس کے مطابق معاملے کی انکوائری جاری ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔