Thursday, April 18, 2024

مظفرگڑھ میں قانون بنانے والوں نے ہی کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دیں

مظفرگڑھ میں قانون بنانے والوں نے ہی کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دیں
June 19, 2020
 مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں قانون بنانے والوں نے ہی کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ تقریبات اور اجتماعات پر پابندی کے باوجود کرم داد قریشی میں شادی کا بڑا اجتماع ہوا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے باعث حکومت سخت اقدامات کرتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے پر زور دے رہی ہے لیکن مظفرگڑھ میں ممبران اسمبلی نے ہی حکومت کے اقدامات کی دھجیاں بکھیر دیں – کرم داد قریشی میں سابق یونین ناظم کے بیٹے کی شادی کا بڑا اجتماع منعقد ہوا  جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی رضا ربانی کھر اور تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں عام شہریوں بھی شریک ہوئے۔ اراکین اسمبلی کی تقریب میں شرکت کے باعث نہ تو شادی کی تقریب منعقد کرنے پر کوئی مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اپ لوڈ کر دی گئیں ، تاہم قانون حرکت میں نہیں آیا۔