Friday, May 10, 2024

مظفرگڑھ میں حادثے میں چھ افراد جاں بحق ، بارہ زخمی

مظفرگڑھ میں حادثے میں چھ افراد جاں بحق ، بارہ زخمی
August 4, 2020
مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔ جھنگ روڈ پر خدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار ٹریلر سے ٹکرا گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد کے زخمی ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو ایمبولینسز کے ذریعے لواحقین کے گھر منتقل کیا گیا۔