Thursday, April 25, 2024

مظفرگڑھ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے نام پر 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی

مظفرگڑھ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے نام پر 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی
July 13, 2020
 مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے نام پر 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی۔ جعلی پیر لڑکے پر ایک گھنٹے تک بہیمانہ تشدد کرتا رہا۔ جعلی پیر نے انسانیت سوز سلوک اور بربریت کی انتہا کرتے ہوئے جن نکالنے کے نام پر 15 سالہ کمسن بچے کو جلا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمود کوٹ کا رہائشی مختیار اپنے بیٹے کو دم کروانے کے لئے پیر عبدالغفار کے پاس لیکر گیا تھا۔ جعلی پیر نے بچے کو علیحدہ کمرے میں لیجا کر ایک گھنٹے تک بہیمانہ تشدد اور آگ سے جسم داغتا رہا۔ جعلی پیر نے بچے کا منہ ابلتے ہوئے تیل والی کڑاہی میں بھی جھلسا ڈالا اور بیہوش ہونے پر بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کمسن بچہ چند گھنٹوں بعد جابحق ہو گیا۔ جعلی پیر ورثاء کو دھمکاتا رہا اگر کسی کو بتایا تو جن تمہارے گھر بھیج دونگا۔ تھانہ محمود کوٹ پولیس نے جعلی پیر کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، بہت جلد جیل کی سلاخوں میں ہو گا۔