Friday, April 26, 2024

مظفرگڑھ : مسافربس اور ٹرک میں تصادم 4افراد جاں بحق

مظفرگڑھ : مسافربس اور ٹرک میں تصادم 4افراد جاں بحق
June 26, 2015
جتوئی(92نیوز)مظفر گڑھ کے علاقے حمزے والی کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں جتوئی کے علاقہ حمزے والی کے قریب  مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم  میں چارمسافر  جاں بحق  جبکہ انیس زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کونشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو  سلطان اسپتال لایا گیا تو وہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف نہ ہو نے کی وجہ سے زخمیوں کو مشکلات کاسا منا کر نا پڑا جسکے بعد زخمیوں کا نشترہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔