Saturday, April 20, 2024

مظفرگڑھ روڈ پر بستی علی والا میں نجی سکول کی چھت گر گئی، ڈی سی او کا نوٹس، تین رکنی کمیٹی کی تشکیل

مظفرگڑھ روڈ پر بستی علی والا میں نجی سکول کی چھت گر گئی، ڈی سی او کا نوٹس، تین رکنی کمیٹی کی تشکیل
May 23, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) مظفرگڑھ روڈ پر بستی علی والا میں اسکول کی چھت گر گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ مظفرگڑھ روڈ پر بستی علی والا میں نجی سکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ٹیچر اور اڑتیس بچے ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام بچوں اور ٹیچرز کو ملبے تلے سے بحفاظت نکال لیا، چند زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور پولیس کی گاڑی کو گھر لیا۔ سکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکول مالک کو چھڑوانے کی بھی کوشش کی گئی۔ ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ دریں اثنا وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بستی علی والا میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔