Sunday, May 5, 2024

مظفرگڑھ : خواتین کو اغوا کرکےفروخت کرنیوالا گینگ گرفتار

مظفرگڑھ : خواتین کو اغوا کرکےفروخت کرنیوالا گینگ گرفتار
June 16, 2015
مظفرگڑھ(92نیوز)خواتین کو اغواء کر کے علاقہ غیر میں فروخت کرنیوالا بین الصوبائی گینگ کا سر غنہ سمیت تین ملزمان گر فتار ،ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات اور اہم سیاسی شخصیات کے بھی نام اگل دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑ ھ کے علاقہ خان گڑ ھ میں سیفل نے اپنی بیوی حسینہ کیساتھ ملکر لڑکیو ں کو اغواء کر کے علاقہ غیر میں فروخت کر نے کے لیے بین الصوبائی گینگ بنا رکھا تھا جنہوں نے دیہاتی علاقے سے تین خواتین کو اغواء کر کے تین ،تین لاکھ روپے میں فروخت کر ڈالا جن کے مقدمات بھی تھا نہ خانگڑھ میں درج ہیں۔ جس پر پولیس نے گروہ کے سر غنہ سیفل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تو ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے اور گرو ہ کو مظفر گڑھ کی اہم سیا سی شخصیات کی سر پر ستی ہونے کی بھی نشاندہی کی جس پر پولیس نے گروہ کے سر غنہ سیفل کو ایک ملزم کے ہمراہ فروخت ہونیوالی لڑکیوں کو بر آمد کیے بغیر شدید دباؤ میں جو ڈیشل کر کے جیل بھیج دیا جبکہ گروہ کا ایک اہم ملزم بلال تھانہ خانگڑھ پولیس کی حراست میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔