Friday, April 26, 2024

مظفرگڑھ : خاوند کی دوسری شادی کی دھمکی پر خودسوزی کرنیوالی خاتون نشتر اسپتال میں چل بسی

مظفرگڑھ : خاوند کی دوسری شادی کی دھمکی پر خودسوزی کرنیوالی خاتون نشتر اسپتال میں چل بسی
May 9, 2016
مظفرگڑھ(92نیوز)مظفر گڑھ میں خاوند کی دوسری شادی کی دھمکی پر  خود سوزی کرنیوالی خاتون  ملتان کے نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کےمطابق مظفر گڑھ  کی تحصیل جتوئی کی رہائشی شاہین بی بی کو اس کے خاوند نے دوسری شادی کی دھمکی دی تو خاتون نے پولیس  سے  رابطے کیا لیکن پولیس نے خاوند کے خلاف کارروائی نہیں  کی جس پر  شاہین بی بی نے دلبرادشتہ ہو کر  پٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لی  جسے  تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ،  خاتون کے ورثا کا کہنا  ہے کہ شاہین بی بی کا خاوند آئے روز لڑتا جھگڑتا تھا اور دوسری شادی کی  دھمکیاں دیتا تھا۔