Thursday, May 9, 2024

مظفرگڑھ، جرگے نے شادی شدہ خاتون کو کاری قرار دیدیا

مظفرگڑھ، جرگے نے شادی شدہ خاتون کو کاری قرار دیدیا
November 16, 2020
مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں جرگے نے اپنی ہی عدالت لگا کر شادی شدہ خاتون کو کاری قرار دے دیا۔ مظفرگڑھ میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر کاروکاری  قرار دیدی گئی، پولیس کے مطابق چوک قریشی میں جرگے نے اپنی ہی عدالت لگا کر 9 بچوں کی ماں کو کالی قرار دیدیا۔ جرگے نے شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کی سزا حکم سنا دیا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق جرگے نے خاتون پر نور شاہ نامی شخص سے ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے قتل کرنے کی سزا سنائی۔ نور شاہ کو جون 2020ء میں ڈیرہ غازی خان میں قتل کردیا گیا تھا۔ جرگے کے حکم کے بعد خاتون نے جان بچانے کے لیے تھانہ قریشی میں مقدمہ درج کرادیا۔ خاتون نے مؤقف اپنایا کہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے۔ تھانہ قریشی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگے کے 2 شرکاء کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کو تحفظ فراہم کردیا گیا ہے۔