Sunday, September 8, 2024

مظفرگڑھ: آئل ٹینکر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

مظفرگڑھ: آئل ٹینکر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
September 17, 2017

مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں کیپکو تھرمل پاور کے نزدیک آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ، ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی۔

مظفرگڑھ کے علاقہ کوٹ ادو میں کیپکو تھرمل پاور کے نزدیک آئل ٹینکر کی ٹینکی میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ ہوگیا جس سے آگ بھڑک اٹھی ۔

 ٹینکی میں دھماکے کے باعث 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص موقع پر بھی جاں بحق ہوگیا۔ آئل ٹینکر کی ٹینکی میں گیس بھر جانے کی باعث ویلڈنگ کے دوران دھماکہ ہوا۔ ٹینکی میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت میں اضافہ کے باعث فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کیا ۔ جبکہ بتایا جارہا ہے کہ آگ سے جھلسنے کے باعث 3 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے جس کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کیا گیا ہے۔