Sunday, September 8, 2024

مظفرگڑھ: آئل ٹینکر حادثہ میں جھلسنے والے مزید 7افراد دم توڑ گئے، متعدد کی حالت تشویشناک

مظفرگڑھ: آئل ٹینکر حادثہ میں جھلسنے والے مزید 7افراد دم توڑ گئے، متعدد کی حالت تشویشناک
March 27, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ذرا سی غفلت اور لاپرواہی نے کئی گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی۔ مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں قیمتی زندگیوں کے چراغ بجھ گئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں آج  ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز مظفرگڑھ حادثے کے مزید سات زخمی دم توڑ گئے۔ گزشتہ روز مظفر گڑھ حادثے کے مزید سات زخمی زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر تیزرفتاری کے باعث الٹ گیا تھا، لوگ قریب پہنچے تو زوردار دھماکا ہو گیا جس سے بیس سے زائد افراد جھلس گئے تھے۔ جھنگ کے قریب بھکر روڈ پر پک اپ اور ٹرک میں خونی تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں تین خواتین سمیت چھے افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں شہناز، سونیا، صفیہ بی بی، عامر، رمضان اور ایک بچہ بلال شامل ہیں۔ دریں اثنا ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب مزدا نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر کراچی میں ناتاخان پل کے قریب تیزرفتار کار الٹنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔