Sunday, May 12, 2024

مظفرگڑھ، 92 نیوز کی خبر پر ایکشن، موہانہ گینگ کا سرغنہ مہربلال موہانہ گرفتار

مظفرگڑھ، 92 نیوز کی خبر پر ایکشن، موہانہ گینگ کا سرغنہ مہربلال موہانہ گرفتار
February 16, 2021

مظفرگڑھ (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر ایکشن، مظفرگڑھ میں سرگرم موہانہ گینگ کے سرغنہ مہربلال موہانہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق 92 نیوز نے علی پور کے کچے کے علاقے میں گینگ کے سرگرم ہونے کی نشاندہی کی۔ 20 سے زائد مقدمات میں ملوث رہنے والے بلال موہانہ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال کہتے ہیں کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ موہانہ گینگ سمیت کسی بھی جرائم پیشہ شخص کو عوام کے جان و مال سے نہیں کھیلنے دیا جائیگا۔